حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے شہر قم المقدس میں 14 مئی 2023ء بروز اتوار کو حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے دفتر بین الملل کے مسؤل کل آقای ارتکانی سے مسؤل شعبہ زائرین سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے ملاقات کی۔ جس میں زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے بہت سے مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سید ناصر عباس نقوی انقلابی نے آقای ارتکانی سے گزارش کی کہ میر جاوہ بارڈر پر زائرین سے کرونا وائرس ٹیسٹ اور بیمہ وغیرہ کی مد میں جو زائرین سے پیسے لیے جا رہے ہیں اسے فی الفور روکا جائے۔ آقای ارتکانی نے اس معاملہ کی پُرزور مذمت کی اور اسے جلد از جلد روکنے کی یقین دہانی کروائی۔
قابلِ ذکر ہے کہ ملاقات میں معاون فنانس جناب مولانا شمس القیوم اور شیخ سجاد بھی شریک تھے۔